نیویارک14مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا میں عدالت نے سابق صدر باراک اوباما کو قتل کی دھمکی دینے والے شہری کو 5 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ مذکورہ شہری نے یہ دھمکی اپنے " ٹوئیٹر" اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی۔ریاست اوریگون کی عدالت نے 62 سالہ امریکی شہری جان روس کے خلاف فیصلہ ہفتے کے روز سنایا۔امریکی حکام نے جان روس کو اپریل 2016 میں گرفتار کیا تھا۔ یہ گرفتاری روس کی جانب سے " ٹوئٹر" پر اوباما اور ان کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دینے کے اعتراف کے بعد عمل میں آئی۔ علاوہ ازیں امریکی شہری نے تحقیقاتی ادارے "ایف بی آئی" کے ایجنٹوں کو بھی "فیس بک" کے ذریعے دھمکی دی تھی۔